10 March 2018 - 08:44
News ID: 435301
فونت
حسین ڈے کے بانی :
مولانا شمیم حیدر ترابی نے بیان کیا : تمام دوستاران امام حسین علیہ السلام و آزاد فکر حضرات حسین ڈے میں شرکت کریں اور انسانیت کی تکامل میں قدم بڑھائیں ۔
شمیم ترابی

عالی جناب مولانا شمیم حیدر ترابی سیوان بیھار مشہور مبلغ اسلام و حسین ڈے کے بانی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے ساتھ ایک گفتگو میں یوم ولادت سرکار سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی روز ولادت کی مناسبت سے ایک عالمی سمینار ہر سال حسین ڈے کے نام سے منعقد کرتے ہیں اس کی افادیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : نواسہ رسول ص امام حسین علیہ السلام کا قیام عالمی و فرا قومی و مذہبی قیام قیامت تک کے لئے تھا ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : امام حسین علیہ السلام کی شناخت عام انسان کے اختیار میں نہیں ہے ہم ان کی شخصیت کے بعض پہلو کو ہی سمجھ پائیں ہیں کیوں کہ ہم اپنے علم و دانائی و عقلی قدرت کے مطابق ہی کسی بھی چیز کی حقیقت کو درک کر سکتے ہیں جب کہ بعض مقام پر انسانی عقل امام حسین علیہ السلام کے حقیقت ذات کو درک کرنے پر حیران ہے ۔

حسین ڈے کے بانی نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : جب ہم امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں رسول اسلام ص کی تاکیدات پر غور کرتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ امام مظلوم کی شناخت تمام بشریت پر واجب ہے ، ہم آنحضرت کے منشا کو نہیں سمجھ پائے ، اگر ہم سمجھ پاتے اور اس پر عمل کرتے تو آج دنیا میں ظلم و بربریت کا نام نشانہ نہ ہوتا ۔

انہوں نے امام حسین علیہ السلام کی سیرت کو دنیا والوں کے لئے دنیا و آخرت میں نجات کا سبب جانا ہے اور کہا : امام حسین علیہ السلام کی سیرت بشریت کو عزت کی زندگی جینے کی دعوت دیتا ہے اور خداوند عالم کے سامنے تسلیما لامر کی عملی تفسیر بیان کرتا ہے ۔

مولانا شمیم ترابی نے حسین ڈے منعقد کرنے کے اہم مقصد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : امام حسن علیہ السلام کے پیغام کو پہوجانے کے مقصد سے ہر سال ایام ولادت امام مظلوم ع حسین ڈے کے عنوان سے سیمینار و جشن منایا جاتا ہے جس میں تمام مکاتب فکر کے افراد شرکت کرتے ہیں اور پیغام حسینیت سے مستفید ہوتے ہیں ۔

انہوں نے بیان کیا : یہ تقریب پانچ سال سے بلا ناغہ منعقد کی جا رہی ہے اور ہر سال ہر قوم و مذاہب کے لوگوں کی شرکت میں اضافہ ہوتا ہے جو اس کی افادیت کی عکاسی ہے ، یہ پروگرام تین شعبان کے بعد پہلے اتوار کو منعقد کی جاتی ہے جس میں تمام محبین امام حسین علیہ السلام شرکت کرتے ہیں ۔

 حسین ڈے کے بانی نے بیان کیا : حسین اور حسینیت کو روشناس کرانا اس تقریب کا اہم مقصد میں سے ہے اور خدا کے فضل وکرم سے ہم اپنے مقصد کی طرف پیش قدم ہیں ، لوگوں کی دلچسپی اور شرکت میں کثرت دیکھہ کر یہ اندازہ ہوتا ہے کہ لوگ ایک دوسرے کے قریب آ رہے ہیں دوریاں ختم ہورہی ہیں ، عوام کربلا کے اصل مقصد کو سمجھہ رہی ہے ۔

مولانا شمیم ترابی نے اپنے اختمامی گفت و گو میں تمام دوستاران امام حسین علیہ السلام و آزاد فکر حضرات سے حسین ڈے میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے اور اس تقریب کو انسانیت کی تکامل میں اہم قدم جانا ہے بیان کیا : تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ اس تقریب میں حصہ لے کر پیغام کربلا و حسینیت کو مل کر فروغ دینے میں شریک ہوں ۔/۹۸۹/ف۹۱۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬