مرکزی کنونشن کی صدارت علامہ حیدر علی جوادی کریں گے، جبکہ کنونشن سے ملک بھر آنے والے بزرگ و جید علماء کرام اور اسکالرز خطاب کرینگے، جبکہ مرکزی کنونشن کے آخری روز نئے مرکزی صدر کا اعلان کیا جائے گا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فضل حسین اصغری نے کہا ہے کہ اصغریہ کا 31 واں سالانہ 3 روزہ مرکزی کنونشن بعنوان ولایت حق و یوم یعسوب الدین 23 تا 25 مارچ 2018ء ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں منعقد ہوگا، جس میں صوبہ بھر سے کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کنونشن کا آغاز اجتماعی دعا کمیل سے ہوگا، جبکہ شہدائے ملت جعفریہ کی یاد میں کانفرنس بعنوان شب شہداء کا اہتمام بھی کیا جائے گا، کنونشن میں مختلف تنظیمی نشستیں بھی ہونگی۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی کنونشن کی صدارت علامہ حیدر علی جوادی کرینگے، جبکہ کنونشن سے ملک بھر آنے والے بزرگ و جید علماء کرام اور اسکالرز خطاب کرینگے، جبکہ مرکزی کنونشن کے آخری روز نئے مرکزی صدر کا اعلان کیا جائے گا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے