08 March 2018 - 16:34
News ID: 435286
فونت
پاکستان:
ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار دہشتگرد عمران عرف سیف الاسلام نے انکشاف کیا کہ داعش کا ٹارگٹ زیادہ تر کم عمر لڑکیاں ہیں، لڑکیوں سے رابطہ اور ذہن سازی موبائل ایپ کے ذریعے کی جاتی ہے، واٹس ایپ اور موبائل فون ٹریس ہوئے تو ٹیلی گرام کا استعمال شروع کردیا۔
داعشی عورتیں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نوجوانوں کے بعد کم عمر لڑکیاں بھی دہشت گردوں کے ہدف پر آگئیں، کراچی میں گرفتار دہشت گرد نے ذہن سازی کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور موبائل ایپلیکشن کے استعمال کا انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق داعش کے دہشت گردوں نے موبائل ایپلی کیشن ٹیلی گرام کے ذریعے لڑکیوں کی ذہن سازی کا انکشاف کیا ہے۔ ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار دہشت گرد عمران عرف سیف الاسلام نے انکشاف کیا کہ داعش کا ٹارگٹ زیادہ تر کم عمر لڑکیاں ہیں، لڑکیوں سے رابطہ اور ذہن سازی موبائل ایپ کے ذریعے کی جاتی ہے، واٹس ایپ اور موبائل فون ٹریس ہوئے تو ٹیلی گرام کا استعمال شروع کردیا۔

سیف الاسلام کے مطابق ٹریس ہونے کے خطرے کے پیش نظر انٹرنیٹ پراکسی سرورز اور ایپلیکشن کا استعمال بھی کرتے ہیں جس کے ذریعے باآسانی لوکیشن اور آئی پی ایڈریس تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ گرفتار دہشت گرد کے مطابق انٹرنیٹ کی تربیت داعش سے وابستہ لوگوں نے دی، سیف الاسلام آٹھویں جماعت پاس ہونے کے باوجود انٹرنیٹ کا ماہر اور فارسی زبان پر عبور رکھتا ہے۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬