‫‫کیٹیگری‬ :
09 March 2018 - 12:04
News ID: 435288
فونت
حوزه علمیه قم کے مبلغین کے وفد نے مرجع تقلید نجف اشرف آیت الله حکیم ملاقات و گفتگو کی ۔
آیت الله حکیم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید نجف اشرف آیت الله سید محمد حکیم نے حوزه علمیه قم کے مبلغین کے گروہ سے ملاقات میں کہا: زبان کے ساتھ ساتھ عمل سے بھی وظیفہ تبلیغ انجام دیں ۔

حضرت آیت الله حکیم نے اس ملاقات میں حوزه علمیه قم کے مبلغین کو عوام کے دلوں میں اسلامی عقائد کے تحفظ اور اس میں ثابت لانے کی تاکید کی اور کہا: مبلغین خود بھی اپنے دلوں میں اهل بیت اطھار(ع)، ثقافتی میراث ، معرفت اور عقائد حقہ کا تحفظ کریں ۔

انہوں نے مزید کہا: مبلغین تواضع کے ساتھ دین اسلام اور مومنین کی خدمت کے حوالے سے اپنی مکمل ذمہ داریاں ادا کریں ۔

اس مرجع تقلید نے تاکید کی : مبلغین تعلیم و زبانی تبلیغ کے ساتھ ساتھ اپنے عمل سے بھی احکام دین و سنت اهل بیت(ع) کے احیاء میں کوشاں رہیں ۔

انہوں نے آخر میں تمام مبلغین کی ان کی توفیقات میں اضافہ اور زیارت کی قبولیت کی دعا کی ۔

نیز حضرت آیت الله سید محمد سعید حکیم کے فرزند حجت الاسلام سید عزالدین حکیم نے بھی صوبہ میسان کے علاقہ المجر کے حسینیہ سجاد میں منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یوم ولادت حضرت زهرا (س) کی مبارکباد پیش کی ۔

انہوں نے اس پروگرام میں سیرت حضرت صدیقہ الطاهره اور عراقی معاشرہ میں قبائل کے کردار کی جانب اشارہ کیا ۔

حجت الاسلام سید عزالدین حکیم نے کہا: مناسب پروگرام اور تدبیروں کے ذریعہ قبائل میں اٹھنے والے فتنہ کی آگ کو خاموش کردیا جائے ۔/۹۸۸/ ۹۷۸

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬