رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے زیراہتمام ولادت باسعادت سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے دفتر ایم ڈبلیو ایم میں جشن کا اہتمام کیا گیا، جشن میں پاکستان اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، طلاب، شعرائے کرام اور زائرین نے خصوصی طور پر شرکت کی، جشن کے میزبان اور ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا عقیل حسین خان نے شرکائے جشن کو خوش آمدید کہا، طلاب نے منقبت اور سلام پیش کیے، جشن سے حجتہ الاسلام والمسلمین سید محمد عباس نقوی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے سیدة النساء العالمین سلام اللہ علیہا کے فضائل اور سیرت طیبہ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ اُنہوں نے کہا کہ جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا صرف خواتین کے لیے مشعل راہ نہیں بلکہ تمام انسانیت حتیٰ آئمہ طاہرین کے لیے مشعل راہ ہیں، یوم ولادت کو پوری دنیا میں یوم مادر کے طور پر منایا جانا چاہیے۔ جشن میں مولانا ظہیر حسین مدنی، مولانا وزیرحسین، مولانا عارف حسین تھہیم اور دیگر بھی شامل تھے۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰