رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مفسر عصر حضرت آیت الله جوادی آملی نے فیلم سلیمان نبی(ع) بنانے والی ٹیم سے اسراء علوم وحانی بین الاقوامی سنٹر قم میں ملاقات اور گفتگو کی ۔
حضرت آیت الله جوادی آملی نے داستان حضرت سلیمان(ع) کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ہماری کوشش یہ ہے کہ انسان کو حیوان بننے سے روک دیں ، جبکہ قران کا بیان ہے کہ حضرت سلیمان(ع) نے ایک حیوان کو انسانیت کی منزل تک پہونچا دیا ، هدهد جو ایک پرنده تھا اس مقام پر پہونچ گیا کہ اس نے قوم سبا کو دیکھنے کے بعد دلیل قائم کیا «أَلَّا يَسْجُدُوا لِلَّهِ الَّذِي يُخْرِجُ الْخَبْءَ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَيَعْلَمُ مَا تُخْفُونَ وَمَا تُعْلِنُونَ»
انہوں نے مزید کہا: قران کریم حضرت سلیمان (ع) کے سلسلے میں فرماتا ہے کہ ہم نے انہیں لوہے کو پانی کی طرح نرم کرنے کی طاقت دی مگر انہوں نے ھرگز لوگوں کے قتل عام کے لئے اسلحہ نہیں بنایا بلکہ اپنے دفاع اور عوام کی خدمت کی راہ میں اس علم کو صرف کیا ، فیلم میں بھی اس بات کو پیش کیا جاسکتا ہے کہ بے گناہوں کے قتل عام کے بجائے انہیں تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کی جائے ۔/۹۸۹/ف۹۷۸