رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله علوی گرگانی نے تہران میٹرو کے ائمہ جماعت سے ملاقات میں بیان کیا کہ ہر وجود کی چار علتیں ہیں ۔
انہوں نے نزول قران کریم کی علت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: کبھی قران کریم کی آیات کا خطاب رسول اسلام(ص) سے ہے مگر در حقیقت تمام مسلمان اور انسان اس آیت کے مخاطبین ہیں ، لہذا ہمیں الھی احکامات پر قلب و دل سے توجہ کرنی چاہئے کیوں کہ قران کے متعدد بطون ہیں جو ہر کسی کے لائق فہم نہیں ہے ۔
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خداوند متعال نے رسول اسلام(ص) کو خطاب میں کہا کہ ہم نے تم پر مبارک کتاب نازل کی ہے کہا: انہیں بنیاد پر بزرگان دین کا کہنا ہے کہ قران کے اشارات ، حقائق اور فرامین میں بے انتہا برکتیں پوشیدہ ہیں ، نیز نزول قران کریم کا حقیقی مقصد اس کتاب میں دوسروں کے لئے موجود تدبر و تذکر ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۸