06 March 2018 - 13:40
News ID: 435264
فونت
محمد جواد ظریف:
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران علاقائی مسائل کے حل کے لئے تیار ہے۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایران علاقائی مسائل کے حل کے لئے تیار ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کے لئے دوسرے ممالک کی سنجیدہ تعاون کی ضرورت ہے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ شام اور یمن کے بحرانوں کے آغاز کے پہلے دن سے ہی ایران نے اسے سیاسی طریقوں سے حل کی تجاویز پیش کیں اور ہم خطے میں قیام امن کے لئے سنجیدہ شراکت داروں کے ساتھ  تعاون کے لئے تیار ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اور یورپ، ایران کے میزائل پروگرام پر سوال اٹھانے سے پہلے خطے میں اربوں ڈالر کے ہتھیاروں کی ترسیل کو روکیں۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی جانب سے ایران کے دفاعی اور میزائل پروگرام پر کوئی حد نہیں جبکہ ہمارے دفاعی پروگرام کا مقصد اپنے عوام پر ڈکٹیٹر صدام کی جانب سے میزائل حملوں جیسے واقعات کو روکنا ہے۔

محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹ میں فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فرانس کے وزیر خارجہ کو بتا دیا کہ یورپی یونین امریکہ سے نرمی برتنے یا اس کی خواہشات کو دہرانے کے بجائے اسے جوہری معاہدے پر عمل کرنے کا پابند بنائے۔ /۹۸۹/ ف۹۷۸

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬