رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قومی اتحاد پارٹی کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم نے بغداد میں موجود جاپان کے سفیر سے ملاقات میں کہا: عراق اور جاپان کے تعلقات کو مختلف میدانوں میں بڑھا جائے نیز اس میں استحکام لایا جائے ۔
انہوں نے «عراق کی تعمیر نو» کے عنوان سے کویت میں کچھ دنوں پہلے ہونے والی نشست کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اس نشست میں ہم مختلف ممالک کی جانب سےعراق کی حمایت میں مثبت نظریات کے شاھد تھے ۔
قومی اتحاد پارٹی کے سربراہ نے بیان کیا: ایک طاقتور حکومت کی تشکیل کے بعد عالمی و علاقائی تعلقات میں افزودگی کے ذریعہ عوام کی خدمات میں بہتری آئے گی اور عراق کو ترقی ملے گی ۔
انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ملت عراق ایک نئے مرحلہ میں داخل ہورہی ہے ، فرزندان ملت کی تمام آرزوں اور امیدوں کی تکمیل تمام سیاسی پارٹیوں کا وظیفہ ہونا چاہئے کہا: آئندہ الیکشن، عراق میں نئی طاقتور حکومت کی تشکیل کا زمنیہ فراھم کرے گا ۔ /۹۸۹/ ف۹۷۹