رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے معروف عالم دین حضرت آیت الله علوی گرگانی نے حدیث لوح و قلم انسٹی ٹیوٹ کے ذمہ داروں سے ملاقات میں کہا: ہر انسان کی شخصیت اس کے وجود کے آثار پر منحصر ہے ، رھبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات کو حوزہ علمیہ اور علماء کے منشور کے عنوان سے جمع آوری کرنا لائق تحسین عمل ہے ۔
انہوں نے بیان کیا: دور حاضر میں بعض لوگ فقط زبان سے ولایت مدار ہیں اس پر اعتقاد نہیں رکھتے ، خداوند متعال کا قران کریم میں ارشاد ہے کہ بعض انسان، عمل کی دنیا میں شکر گزار کم اور زبانی دعویدار زیادہ ہیں ۔
آیت الله علوی گرگانی نے یہ کہتے ہوئے کہ رھبر معظم انقلاب کی شخصیت ہماری گفتار سے بالاتر ہے کہا: آپ نے اپنی شایستگی اور لیاقت کو عمل کے میدان میں ثابت کردیکھایا ، لہذا ہم ان کی رفتار و گفتار کو اپنے لئے نمونہ عمل قرار دیں ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۹