‫‫کیٹیگری‬ :
07 March 2018 - 21:43
News ID: 435277
فونت
حجت الاسلام والمسلمین رفیعی:
سرزمین ایران کے مشھور مقرر حجت الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی نے آیت الله گلپائگانی کی برسی کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: عصر غیبت میں علماء شریعت کے محافظ اور پاسدار ہیں ۔
حجت الاسلام و المسلمین رفیعی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور مقرر حجت الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی نے مسجد اعظم قم میں آیت الله گلپائگانی کی برسی کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ائمه طاهرین(ع) کو ہمہ وقت امام زمانہ(عج) کی غیبت کی بہ نسبت تشویش لاحق تھی چوں کہ امام زمانہ(عج) اپنے ظاھری وجود کے ساتھ معاشرے میں موجود نہ تھے ۔

انہوں نے عصر غیبت کو عصر حیرت بتایا اور کہا: روایتوں کے مطابق دوران غیبت میں انسان کو ہلاکت سے نجات نہیں مل سکتی مگر یہ وہ ثابت قدم رہے اور ظھور کی دعا کرے ، انبیاء کو انسان کے قریب گمراہی و ضلالت کے آنے کی تشویش لاحق تھی ، ان کے اس بیان کی بنیاد بھی یہی تھی کہ" دین کی حفاظت نہایت سخت ہے "

حوزه علمیه قم کے استاد نے بیان کیا: عصر حاضر میں دینداری، غیبت پر صبر اور گناہ سے پرھیز، ھزاروں شھید کا ثواب ہے ، ماضی کے لوگوں سے ان لوگوں کا مقام بالاتر ہے ، عصر غیبت میں ارکان شریعت کی حفاظت علماء کے دوش پر ہے جو شیطان کو دین میں گھسنے سے روکے ہوئے ہیں ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬