‫‫کیٹیگری‬ :
05 March 2018 - 01:12
News ID: 435250
فونت
حزب الله لبنان کے سرکردہ رکن:
حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدرنے بیان کیا کہ در حال حاضر حزب الله کے ساتھ سعودیہ اور امریکا نے عظیم سیاسی جنگ چھیڑ رکھی ہے ۔
حجت الاسلام شیخ علی دعموش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر حجت الاسلام شیخ علی دعموش نے حزب الله کی ٹریننگ سیکشن کی جانب سے الجنان حال بیروت میں منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم امریکا اور سعودیہ عربیہ کی جانب سے پارلیمنٹ الیکشن کے قریب عظیم سیاسی جنگ چھیڑے جانے سے روبرو ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: اس ممالک کا مقصد حزب اللہ کو موجودہ الیکشن میں پیروز ہونے سے روکنا ہے نیز اپنے آخری فیصلے کو جامہ عمل پہنانے کے لئے پارلیمنٹ پر قبضہ جمانا ہے کہ جو لبنانی مفادات ، حاکمیت اور استقلال کے خلاف ہے ۔

سرزمین لبنان کے اس عالم دین نے کہا: امریکن اور سعودی، عوام میں حزب اللہ کی ساکھ بگاڑ نے اور حزب اللہ فوبیا میں مصروف ہیں تاکہ لوگوں کو استقامت سے دور کرسکیں نیز وہ استقامت کے حامیوں پر بھی دباو بڑھا رہے ہیں کہ اپنی حمایت سے ہاتھ اٹھا لیں ۔ /۹۸۹/ ف۹۷۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬