آیت الله نوری همدانی:
حضرت آیت الله نوری همدانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اگر دشمن کی تجویز اسلام اور مسلمانوں کے لئے ضرر رساں ہو تو اسے قبول کرنے سے پرھیز کریں کہا: مسلمان، اسلام کی عزت و قدرت کی حفاظت کریں ۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے مسجد اعظم قم میں اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر یہ کہتے ہوئے کہ مسلمان ، اسلام کی عزت و قدرت کی حفاظت کریں کہا: مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس طرح قدم بڑھائیں جو اسلام کی عزت و قدرت کا سبب بنے لہذا وہ کام جو اسلام کے لئے نقصان دہ اور اسلام کی عزت کے جانے کا سبب ہو پرھیز کریں ۔
انہوں نے مزید کہا: اگر اسلام کے دشمن ، سامراجیت اور صھیونیت کوئی تجویز پیش کریں جس کا قبول کرنا اسلام کی عزت و رفعت کے خلاف ہو تو اسے ھرگز قبول نہ کریں کیوں کہ اسلامی عزت کے خلاف مطالبات کو ماننا گویا دشمن کے غلبہ کو قبول کرنا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۹
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے