‫‫کیٹیگری‬ :
04 March 2018 - 23:50
News ID: 435249
فونت
حجت الاسلام سید علی فضل الله:
بیروت کے امام جمعہ نے عوام کے نزدیک مسئلہ فلسطین فراموش کئے جانے کے حوالے سے دشمن کی کوششوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: فلسطین کی مدد واجب شرعی اور انسانی ہے ۔
حجت الاسلام سید علی فضل الله

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیروت لبنان کے امام جمعہ حجت الاسلام سید علی فضل الله نے الاقصی اور قدس الائنس کے اراکین سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

انہوں نے اس ملاقات میں کہا: لوگوں کو مسالہ فلسطین کے زیر پرچم متحدہ کرنے کی کوشش اہم ترین اقدامات ہیں خصوصا موجودہ حالات میں اس کی ضرورت دوبالا ہوجاتی ہے کیوں کہ دشمن مسئلہ فلسطین کو ختم کرنا چاہتا ہے ۔

لبنان کے اس عالم دین نے عرب اور مسلم دنیا میں جنگ و فتنہ انگیزی کا مقصد لوگوں کو مسئلہ فلسطین سے دور کرنا بتایا اور کہا: دشمن کی ان تمام کوششوں کے باوجود قدس و فلسطین اب بھی لوگوں کے دل و جان میں موجود ہے اور سبھی اپنی توانائی کے بقدر اس بات کی کوشش کررہے ہیں کہ ملت فلسطین کو ان کی سرزمین پر لوٹا دیں ۔

انہوں نے مزید کہا:  فلسطین کی مدد واجب شرعی اور انسانی ہے /۹۸۹/ ف۹۷۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬