رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کے نائب جنرل سکریٹری حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے ایک شھید کی مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے علاقہ کے بحران اور غاصب صھیونیت کے خطرات کی جانب توجہ کرنے کی تاکید کی اور کہا: اگر اس پر توجہ نہ کی گئی کہ ان تمام مصیبتوں اور مشکلات کی بنیاد غاصب صھیونیت ہے تو کوئی بھی مناسب قدم اٹھانا دشوار ہوگا ، اور اگر اس نتیجہ تک نہ پہونچیں کہ علاقہ میں بھڑکنے والی اختلافات و جنگ کی آگ اور موجودہ بے ثباتی کی بنیاد اسرائیل ہے تو ترقی سے لو لگانا فضول ہوگا ۔
انہوں نے ان تمام باتوں پر توجہ استقامت کی ترقی کا سبب جانا اور کہا: غاصب صھیونیت دنیا کے سامنے خود کی مظلوم نمائی میں مصروف ہے ، وہ اپنے ایک سپاہی کے زخمی ہونے کی خبر اس مقصد کے تحت دنیا میں پھیلا رہے ہیں کہ انہیں فلسطینی جوانوں سے خطرات لاحق ہیں جب کہ فلسطینی جوان اپنی سرزمین کو واپس لینے میں کوشاں ہیں ۔
حزب اللہ لبنان کے سرکردہ رکن نے فلسطین کی آزادی کو تمام علاقہ کی آزادی جانا اور کہا: کہتے ہیں کہ حزب اللہ کو ایران کی مدد سے پیروزی نصیب ہوئی یا یہ کہ ایران دوسروں کے ہاتھوں اپنے مقاصد کی تکمیل کے درپہ ہے مگر یہ باتیں فضولیات اور مضحکہ خیز ہیں ، ہم نے جو کچھ بھی کیا سب کا سب لبنان کے حق میں تھا اور ایران نے استقامت کے ایک دوست کے عنوان سے ہماری مدد کی ہے ۔/۹۸۹/ ف ۹۷۸