رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، تفسير و قرآنی علوم کے تخصصی سنٹر صادقين کے اراکین نے مفسر عصر حضرت آیت الله جوادی آملی سے ملاقات و گفتگو کی ۔
حضرت آیت الله جوادی آملی نے اس ملاقات میں یوم ولادت حضرت فاطمہ زهرا(س) کی مبارکباد پیش کی اور کہا: ہم قران ناطق کی ولادت کے ایام میں ہیں جن کا نام صديقه كبری(س) ہے ۔
انہوں ںے مزید کہا: قران و عترت ہم پلہ ہیں ، روایتوں کی صداقت کو سمجھںے کے لئے انہیں قران کے روبرو کریں اور پھر استفادہ کریں ۔
اس ملاقات کی ابتداء میں تفسير و قرآنی علوم کے تخصصی سنٹر صادقين کے مدیر حجت الاسلام محمد مهدی کافی نے اس سنٹر کی فعالیتوں کی مختصر رپورٹ پیش کی ۔
انہوں ںے بتایا کہ تفسير و قرآنی علوم کے تخصصی سنٹر صادقين ، آيت الله الهی کے زیر نظر تین سال پہلے تاسیس کیا گیا اور سن ۲۰۱۴ سے لیکر آج تک اس سنٹر میں تین تعلیمی کورسز رکھے جاچکے ہیں کہ جس اکثر طلباء ، درس خارج کے طلاب علم ہیں جو علمی مشغولیت کے ساتھ ساتھ تحقیق کام بھی انجام دیتے ہیں ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۸