رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپ یونین کے شعبہ خارجہ تعلقات کے سربراہ برائے یورپی اور وسطی ایشیائی امورتھامس میئر ہارتنگ نے ویانا میں منعقدہ ایک سمینار کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ عالمی برادری کے سامنے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے ہم پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے جس پر ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا.
انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ ہونے کے حوالے سے یورپی یونین نے بڑا کردار ادا کیا اور خاتون یورپی رہنما فیڈریکا موگرینی کے مطابق انہوں نے صرف یورپی یونین یا تین یورپی ممالک کی جانب سے مذاکرات نہیں کئے بلکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی حکمت عملی کے مطابق مذاکرات طے پاگئے تھے لہذا عالمی برادری کے سامنے ہم پر اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے.
انہوں نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ اور ایرانی مفادات کے حصول کے لئے یورپی یونین کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بتایا کہ ہم روس اور امریکی انتظامیہ کے ساتھ مشاورت کے عمل کو جاری رکھیں گے.
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو واحد پیغام دیں گے جس کا مقصد باہمی مذاکرات کو جاری رکھنا ہے بالخصوص ایران جوہری معاہدے کا بھی دفاع کریں گے. /۹۸۸/ ن۹۴۰