رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فوج کے خاتم الانبیا ایئر ڈیفیس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل فرزاد اسماعیلی نے بتایا ہے کہ نوجوان ایرانی ماہرین اور سائنسدانوں کا تیار کردہ باور تین سو تہتر میزائل ڈیفینس سسٹم ملکی دفاع کے لیے پوری طرح آمادہ ہے۔
جنوبی ایران کے شہر اہواز میں شہیدوں کی یاد میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل فرزاد اسماعیلی کا کہنا تھا کہ ایرانی سائنسدانوں اور ماہرین نے یہ میزائیل ڈیفینس سسٹم، سخت ترین پابندیوں کے باوجود ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ میزائل سسٹم روس کے ایس تھری ہنڈرید میزائل سسٹم کے مقابلے میں زیادہ ترقی یافتہ ہے اور ہماری تیار کردہ ٹیکنالوجی بہترین اور ماڈرن ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کا تیار کردہ باور تین سو تہتر میزائل ڈیفینس سسٹم مختلف النوع ایئرو ڈائنامک اہداف کا پتہ لگانے اورانہیں کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰