‫‫کیٹیگری‬ :
03 March 2018 - 22:32
News ID: 435238
فونت
امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے اعلان کے خلاف اور اس مقدس شہر کی حمایت میں غزہ کے مسلمانوں نے اس ہفتے بھی مظاہرہ کیا۔
 صیہونی فوجی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ذرائع کے مطابق غزہ کے جنوب میں خان یونس میں عبسان کے مشرقی علاقے میں کئے جانے والے مظاہرے کی سرکوبی کے لئے صیہونی فوجیوں نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ مظاہرے کے دوران فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم گیارہ فلسطینی زخمی ہو گئے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق بیت المقدس کی حمایت اور امریکی صدر ٹرمپ کے اعلان کے خلاف غرب اردن میں بھی کئے جانے والے مظاہرے کے دوران فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جہاں پانچ فلسطینی زخمی ہو گئے جن میں ایک نامہ نگار شامل ہے۔

غزہ کے سرحدی علاقوں میں بھی فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جہاں صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کر دی اور ایک فلسطینی زخمی ہو گیا جبکہ آنسو گیس کے استعمال کی بنا پر کئی فلسطینیوں کا دم بھی گھٹنے لگا۔ / ۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬