‫‫کیٹیگری‬ :
03 March 2018 - 22:40
News ID: 435240
فونت
عراقی وزیر اعظم:
عراقی وزیر اعظم نے آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے جہاد کفائی کے فتوے کے داعش کے خلاف جنگ میں انتہائی اہم اور فیصلہ کن قرار دیا ہے۔
حیدر العبادی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیر اعظیم حیدر العبادی نے کہا کہ آیت اللہ العظمی سیستانی کے جہاد کفائی کے فتوے نے عراق کو داعش کے خلاف جنگ میں کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

قابل ذکر ہے کہ جون دو ہزار چودہ میں عراق کے مختلف شہروں پر داعش کے قبضے کے بعد اس ملک کے عظیم مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے جہاد کفائی کا فتوی جاری کیا تھا۔

آیت اللہ العظمی سیستانی نے اپنے فتوے میں عراقی عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ ملک کے دفاع کے لئے مسلح افواج کی مدد کریں جس کے بعد عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کی بنیاد رکھی گئی۔

عراقی وزیراعظم نے عراقی مجاہدین کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ داعش کے خلاف کامیابی کے ثمرات کو محفوظ رکھا جائے گا اور ملک کی تعمیر نو پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔  

عراقی وزیراعظم نے نو دسمبر دو ہزار سترہ کو داعش کی نام نہاد خلافت کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬