رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسلح افواج کے ترجمان جنرل سید مسعود جزائری نے ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اور یورپ کے دور مار میزائلوں کا تلف کیا جانا میزائل پروگرام پر مذاکرات کے لیے ایران کی اولین شرط ہے۔
جنرل مسعود جزائری نے امریکی حکام اور بعض یورپی ملکوں کی جانب سے ایران کے میزائل پروگرام کے بارے میں دیئے جانے والے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے میزائل پروگرام کو محدود کرنے کی باتیں دیوانے کا خواب ہے جو کبھی پورا نہیں ہوگا۔
ایران کی مسلح افواج کے ترجمان نے ایران کی دفاعی ترقی کا عمل کسی بھی قسم کے مذاکرات یا سیاسی اور سفارتی معاملات سے متاثر ہونے والا ہوتا تو آج تہران کے مقابلے میں امریکہ اس قدر کمزروی محسوس نہ کرتا۔
انہوں نے کہا کہ جب تک امریکہ مغربی ایشیا میں موجود رہے گا اس کی شکست اور ناکامی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
ایران کی مسلح افواج کے ترجمان نے اسرائیل کو غاصب اور ناجائز حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت بھی اپنی ناتوانی اور نابودی کا راستہ طے کر رہی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰