‫‫کیٹیگری‬ :
19 March 2018 - 17:01
News ID: 435374
فونت
سرزمین عراق کے مرجع تقلید نے انسانوں کو محاسبه نفس کی تاکید کرتے ہوئے یاد دہانی کی کہ یہ عمل انسان میں معنوی ترقی کا سبب ہے ۔
آیت الله بشیر نجفی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف عراق میں سے آیت الله شیخ بشیر نجفی نے حرم مقدس حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے وفد سے ملاقات میں انہیں پدرانہ نصحتیں فرماتے ہوئے رضائے الھی کے حصول میں تقوے کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا ۔

آیت الله نجفی نے یاد دہانی کی : حضرت ابالفضل العباس (ع) کا کردار اور امام وقت سے آپ کی اطاعت بالاترین تقوے کی نشانی ہے ۔

انہوں نے انسانوں کو محاسبه نفس  کی تاکید کی اور کہا: مومنین روز و شب میں سے کم از کم ایک بار اپنے نفس کا محاسبہ کریں ، اپنی رفتار و گفتار ، اپنی عبادتوں اور فیصلوں پر غور و خٰوض کریں تاکہ اگر خطا ہوئی ہو تو اس کی اصلاح کرسکیں اور دوبار خطا نہ کرسکیں ۔

اس مرجع تقلید نے بیان کیا : انسان اپنی عقل ، دل اور کردار کا محاسبہ کرے کیوں کہ کل قیامت میں خدا کے حضور اس سے سوال کیا جائے گا ۔

آیت الله نجفی نے آخر میں واضح طور سے کہا: محاسبه نفس اور خطاوں کی اصلاح معنوی ترقی میں اثر انداز ہے ۔/۹۸۸/ ن979

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬