بحرینی عوام نے ہفتے کی رات بھی ملک کے مختلف علاقوں منجملہ المقشاع اور البلادالقدیم میں احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے حکومت مخالفین کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے جارحانہ اقدامات کی شدید مذمت کی۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرینی مظاہرین نے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائشگاہ کے فوجی محاصرے کی مذمت کی اور بحرین سے سعودی فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا۔
بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے اس ملک کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت ختم کرتے ہوئے منامہ کے علاقے الدراز میں ان کی رہائشگاہ کا فوجی محاصرہ کر رکھا ہے۔
مظاہرین نے بحرین میں سیاسی قیدیوں کی ایذا رسانی اور اور بحرینی نوجوانوں کو شہید کرنے سے متعلق آل خلیفہ حکومت کو جارحانہ و وحشیانہ اقدامات کی بھی شدید مذمت کی۔
واضح رہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے عوام کے حکومت مخالف پرامن مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس ملک کی حکومت، بحرینی عوام کے خلاف وحشیانہ سلوک جاری رکھے ہوئے ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے