‫‫کیٹیگری‬ :
19 March 2018 - 15:14
News ID: 435373
فونت
پروگرام میں حوزہ کی معلمات اور دیگر دانشورخواتین نے سیدۃ الکونین حضرت فاطمۃ زہراء (س) کی مثالی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔
 بڈگام میں یوم خواتین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان شعبہ خواتین کے اہتمام سے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں یوم خواتین کا اہتمام کیا گیا۔

اس عظیم الشان اور پروقار تقریب میں حوزہ علمیہ مکتبۃ الزہراء حسن آباد نیز انجمن شرعی شیعیان کے مکاتب سے وابستہ طالبات و معلمات کے علاوہ سینکڑوں دیگر خواتین نے بھر پور حصہ لیا، اس پروگرام میں حوزہ کی معلمات اور دیگر دانشورخواتین نے سیدۃ الکونین حضرت فاطمۃ زہراء (س) کی مثالی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج عالم انسانیت بالخصوص عالمِ نسواں کو جن مشکلات کا سامنا ہے، ان کے سدباب کے لئے آپ کی سیرت پر چلنا وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔

معلمات اور دانشور خواتین نے اپنے خطاب میں حضرت فاطمہ زہراء (س) کی سیرت و کردار کو عالم انسانیت کے لئے نمونہ عمل قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ جناب فاطمہ زہرا (س) عورت کے مختلف کرداروں میں اپنی مثال آپ تھیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکار دوعالم کی بیٹی تھیں اس کے باوجود اس شفقت کا مظاہرہ کیا کہ سرکار دوعالم نے آپ کو ام ابیھا کے لقب سے نوازا، آپ بہترین زوجہ تھیں۔

انہوں نے کہا کہ فاطمہ زہرا (س) ماں کے کردار میں امام حسن (ع)، امام حسین (ع)، جناب زینب (س) اور ام کلثوم (س) جیسی اولاد کی تربیت کی جس کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی، جنہوں نے آگے چل کر اسلام کی حفاظت اور بقاء میں اپنا لافانی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کا سورہ کوثر، سورہ ھل اتیٰ، آیت تطہیر اور آیہ مباہلہ کے علاوہ اور بھی بہت سی آیات آپ کی قصیدہ خواں ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬