21 March 2018 - 10:24
News ID: 435384
فونت
صیہونی آبادکاروں نے ایک بار پھر مسجدالاقصی کے صحن میں داخل ہو کے اس مسجد کی ایک بار پھر بے حرمتی کی ہے۔
صیہونی

رسا ںیوز ایجنسی کی العالم سے رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی حمایت سے منگل کے روز درجنوں صیہونی آبادکار مسجد الاقصی  کے صحن میں داخل ہو گئے جہاں انھوں نے جارحیت کا مظاہرہ کیا۔

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں اور صیہونی آبادکاروں کی جانب سے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجدالاقصی کو اب تک بارہا جارحیت کا نشانہ بنایا جا چکا ہے جس کا مقصد مسلمانوں کے اس مقدس مقام اور شہر بیت المقدس کا اسلامی تشخص ختم کر کے اسے صیہونیوں کا شہر بنانا ہے۔

دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس پر حملہ کر کے کم از کم سترہ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬