20 March 2018 - 20:59
News ID: 435383
فونت
سعودی عرب دوستی کمیشن کے رکن نے بتایا ہے کہ سعودی حکام نے اپنے دورہ بغداد کو عراق کے پارلیمانی انتخابات کے بعد تک کے لئے ملتوی کر دیا ہے ۔
محمد بن سلمان نئے ولیعہد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب دوستی کمیشن کے رکن حسن الحمدانی نے بتایا ہے کہ سعودی حکام نے اپنے دورہ بغداد کو عراق کے پارلیمانی انتخابات کے بعد تک کے لئے ملتوی کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکام دورہ بغداد کا منصوبہ رکھتے تھے تاہم عراق میں ذرائع‏ ابلاغ اور سوشل میڈیا پر کی جانے والی مخالفتوں کی بنا پر اس دورے کو ملتوی کر دیا گیا۔

عراق میں اس دورے کی مخالفت زور پکڑتی جا رہی ہے۔ عراق کی مختلف شخصیات کے بیان اور ذرائ‏ ابلاغ اور سوشل میڈیا کے مطابق سعودی ولیعہد محمد بن سلمان قاتل ہیں اور ان کے ہاتھ لاکھوں عراقیوں کے بہائے جانے والے خون سے رنگین ہیں۔

بعض ذرائع نے سوشل میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کے نامور مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی سے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان سے ملنے سے انکار کر دیا ہے۔

نجف اشرف میں ایسے بینر بھی لگے ہوئے ہیں جن میں محمد بن سلمان کو مجرم اور اہلبیت اطہار علیہم السلام کا دشمن دکھایا گیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬