رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، گذشتہ دن عراق کی عوامی فورس " حشد الشعبی " نے شام اور عراق پر داعش کے ذریعہ ہونے والے حملے کے پروگرام کو ناکارہ بنانے کی اطلاع دی ۔
اس رپورٹ کے مطابق، عراق کی عوامی فورس کے جوانوں نے شام میں داعشیوں کے اجتماع پر گولہ باری کی ۔
ان دھشت گردوں کی تعداد ۱۵ عدد تھی اور ان میں کچھ خودکش بمبار بھی تھے ، یہ لوگ عراق و شام بارڈر پر عراق کی عوامی فورس اور فوجی بٹالین پر حملہ کرنے کا قصد رکھتے تھے ۔
واضح رہے کہ عراق کے وزیر آعظم حیدر العبادی اور عراقی مسلح فورسز کے کمانڈر نے ۱۰ دسمبر ۲۰۱۷ کو عراق سے داعش کے مکمل صفائے اور ان کے مقابل مسلح فورسز کی عظیم پیروزی کا اعلان کیا تھا ۔
انہیں دنوں حشد العشبی نے بھی عراق اور شام کے بارڈر پر دھشت گرد داعش کے خلاف جنگ کے خاتمے کی خبر دی تھی ۔
دوسری جانب شامی فوج بھی نومبر ۲۰۱۷ کو مشرقی شام میں واقع صوبہ دیرالزور کے شهر«البوکمال» کو دھشت گردوں سے واپس لینے میں کامیاب ہوگَی تھی، «البوکمال» عراق اور شام آنے جانے کے لئے داعشیوں کے لئے اہم شھر شمار کیا جاتا تھا ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۹