22 March 2018 - 15:05
News ID: 435394
فونت
اسرائیلی عدالت نے صہیونی فوجیوں کو صرف تھپڑ مارنے کے جرم میں فلسطینی لڑکی احد تمیمی کو ۸ ماہ قید کی سزا سنادی ہے ۔
فلسطین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی عدالت نے صہیونی فوجیوں کو صرف تھپڑ مارنے کے جرم میں فلسطینی لڑکی احد تمیمی کو 8  ماہ قید کی سزا سنادی ہے۔

17 سالہ احد تمیمی نے عدالت میں یہودی فوجی کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کیا۔

اسرائیلی پولیس نے ان پر 12 الزامات عائد کیے جن میں سے انہوں نے چار الزامات قبول کرلیے۔

عدالت نے احد تمیمی پر 1440 ڈالر جرمانہ بھی عائد کردیا۔

احد تمیمی کی وکیل گیبسی لیسکی نے بتایا کہ وہ آئندہ موسم گرما تک رہا ہوجائیں گی۔ 

اس مقدمے کی سماعت بند کمرے میں کی گئی۔ ان کی وکیل نے بند کمرہ سماعت کو غیر مصنفانہ قرار دیتے ہوئے اس مقدمے کے لیے اوپن ٹرائل کی درخواست کی جسے جج نے مسترد کردیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬