23 March 2018 - 14:29
News ID: 435403
فونت
فضل حسین اصغری:
اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فضل حسین اصغری نے یوم پاکستان کے موقعہ پر میڈیا سیل کیلئے جاری بیان میں کہا کہ تکفیری گروہوں نے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل میں ملک کی جڑیں ہلا دیں ۔
فضل حسین اصغری

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فضل حسین اصغری نے ۲۳ مارچ یوم پاکستان کے موقعہ پر میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ارض پاک کو قائد اعظم و اقبال کے خوابوں کی حقیقی تعبیر بنانے کے لیے ہر شخص کو انفرادی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: قائد اعظم کی جدوجہد محض کسی زمینی ٹکرے کے حصول کے لیے نہ تھی بلکہ ان کے پیش نظر ایک ایسے ملک کا حصول تھا جہاں نظریہ اسلام کے مطابق ہر کسی کو آزادنہ زندگی بسر کرنے کا حق حاصل ہو۔

اصغری نے کہا کہ قائد اعظم کے پاکستان میں کسی تفرقہ بازی، انتہا پسندی اور عصبیت کی قطعاَ گنجائش موجود نہیں، بدقسمتی سے ایسے حکمران اس ملک کے حصے میں آتے رہے جنہوں نے اقتدار کو ملکی ترقی و استحکام کی بجائے ذاتی منفعت کا ذریعہ بنائے رکھا ، قرار داد مقاصد اس امر کا تقاضہ کرتی ہے ہے کہ اس ملک کے باسیوں کو قرآن و سنت کے اصولوں کے مطابق زندگی بسر کرنے کے مواقع میسر ہوں اور اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی ملے۔ ملک میں بسنے والے ہر طبقے کے جائز حقوق کا تحفظ ریاست کے ذمے ہیں لیکن اس کے برعکس اس ملک میں ایسے تکفیری گروہوں کو پروان چڑھایا گیا جنہوں نے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے اس ملک کی جڑیں ہلا کر رکھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں اخوت و اتحاد کے فروغ کے لیے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔حکمرانوں کی طرف دیکھنے کی بجائے ہر شخص انفرادی طور پر تجدید عہد کرے کہ وہ اس ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اصغری نے کہا یہ وطن ہمارے لیے اللہ تعالی کی سب سے بڑی نعمت ہے ۔ نعمتوں کی ناقدری کفر کا زینہ ہے ، ان نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وطن عزیز کوبیرونی مداخلت سے پاک کیا جائے یہی اصل آزادی اور تمام مسائل کا حل ہے۔/۹۸۸/ ن۹۲۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬