رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے مینیجنگ کونسل کے سربراہ حجت الاسلام شیخ علی دعموش نے لبنان کے شہر طرفلسیہ جنوب میں اپنی تقریر کے درمیان کہا : جو لوگ جنگ اور صیہونی حکومت کی فوج سے مقابلہ اور تکفیری تحریک سے مقابلہ میں مزاحمتی فرنٹ کو کمزر نہ کر سکیں اس وقت الکشن میں نقصان پہوچانے کی کوشش میں ہیں ۔
انہوں نے وضاحت کی : مزاحمت فرنٹ کو تباہ کرنے کی امریکی ، سعودی ، اماراتی اور صیہونی حکومت کے تمام سازشیں و اقدامات ناکام ہو گئی ہیں اس وجہ سے اب نرم جنگ شروع کی ہے اور اس وقت جوانوں کو فاسد و تباہ کرنے کے لئے اخلاقیات کو ختم کرنے اور دنیوی لذتیں ، شہوت اور ڈرگس کے دلدل میں غرق کرنے کی کوشش میں ہیں تا کہ اس کے ذریعہ معاشرے کو اندر سے تباہ کیا جائے اور جوانوں کو مزاحتی میدان سے دور کریں ۔
حجت الاسلام دعموش نے وضاحت کی : سیاسی جنگ مزاحمتی فرنٹ کے خلاف دشمن کی طرف سے ایک دوسرا قدم ہے ۔ وہ لوگ اس جنگ میں انتخاب کے ذریعہ مزاحمتی فرنٹ کو نقصان پہوچانے کی کوشش میں ہیں اور اس راہ میں ہر ذرایع اور ہر روش و طریقے کو استعمال کرتے ہیں تا کہ حزب اللہ انتخابات میں مطلوب نتیجہ حاصل نہ کرے اور لوگ مزاحمتنی محاذ سے دور ہو جائیں ۔ /۹۸۹/ف۹۷۸/