رسا نیوز ایجنسی کی افغان ذرائع سے رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے 63 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نوروز کے موقع پر کابل یونیورسٹی اور علی آباد اسپتال کے نزدیک خود کش دھماکے اورہلمند میں کار بم دھماکے کے بعد سے سکیورٹی فورسز نے افغانستان میں سرچ آپریشن کا فیصلہ کیا تھا جسے عملی جامہ پہناتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہشت گردوں کی کمین گاہوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 63 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
افغان وزارت اطلاعات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کا تعاقب جاری رکھیں گے اور وہ جہاں ملیں گے وہیں انہیں ختم کردیں گے، امن کے دشمنوں کو نہتے عوام کے قتل عام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران آپریشن میں 63 دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچادیا ہے جن میں داعش کے 14 وہابی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔/۹۸۹/ ف۹۴۰