22 March 2018 - 15:00
News ID: 435393
فونت
سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے الزام میں تیرہ خواتین بھی بحرین کی شاہی حکومت کی جیلوں میں بند ہیں۔
بحرینی جیل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گرفتار خواتین میں تین بہنیں بھی شامل ہیں، بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالتوں نے سیاسی سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار خواتین  کو تین سے پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

 خاتون سیاسی قیدیوں کو عیسی ٹاؤن کی جیل میں رکھا جا رہا ہے اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے ان کے ساتھ بدسلوکی کے بارے میں متعدد رپورٹیں بھی جاری کی ہیں۔

 بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے عوامی تحریک جاری ہے جس کا مقصد ملک پر مسلط خاندانی آمریت ختم کر کے مکمل جمہوری حکومت قائم کرنا ہے۔

بحرین کی شاہی حکومت، عوامی انقلابی تحریک کو دبانے کے لیے سیاسی کارکنوں کو گرفتار اور بے بنیاد الزامات کے تحت انہیں سزائے موت یا طویل المدت قید کی سزائیں سنا رہی ہے۔

واضح رہے کہ بحرین، مغربی ایشیا کا چھوٹا سا ملک ہے لیکن اس ملک میں سیاسی قیدیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬