26 March 2018 - 11:55
News ID: 435422
فونت
حسن روحانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ علاقائی ممالک کے ساتھ روابط فروغ و استحکام ،سیاسی و اقتصادی حوالے سے ایران کی خارجہ پالیسی میں اہمیت کا حامل ہے۔
حجت الاسلام حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے آج صبح مقننہ،مجریہ اور عدلیہ  کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ و استحکام کیلئے اقدام کیا ہے۔

ایران کے صدر نے شام کے بحران کے حل کیلۓ ایران، ترکی اور روس کے مابین سربراہی اجلاس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ یہ اجلاس ھمسایہ ممالک کے ساتھ  گہرےتعلقات کا باعث بنے گا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬