رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ضلع بھکر میں وکلاءکے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو کمزوررکھنے کیلئے بھارت کو طاقتورکیا جارہا ہے، اگر اداروں کا احترام ختم کردیاجائے تو تباہی ہوتی ہے، یہ 22کروڑ کا مسلم ملک ہے جو خطے کی بہت بڑی طاقت ہے، پاکستان کو کمزور کرنا اس کے دشمنوں کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا کلچر ختم کیا جارہا ہے، ہمارے کلچرکو نقصان پہنچانے کیلئے بیرونی ثقافت کو پروان چڑھایا جارہاہے، بھارتی اور ترکش ڈرامے ہمارے معاشرے کو تباہی کی جانب لے جارہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ہر حال میں آئین کی حکمرانی ہونی چاہئے، آئین کے ذریعے حدودکا تعین کیا جائے، قانون کے بغیر معاشرہ جنگل بن جاتا ہے، عدل وانصاف کا قیام قانون کے ذریعے ہی ہوسکتا ہے، افسوس ہمارے ملک میں جو قانون شکن ہے وہی سب سے بڑا حکمران ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/