یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت کی تیسری برسی کے موقع پر لاکھوں کی تعداد میں یمنی عوام نے دار الحکومت صنعا میں احتجاجی مظاہرے کئے۔
رسا نیوز ایجنسی کی المسیرہ ٹی وی سے رپورٹ کے مطابق، لاکھوں یمنی شہریوں نے پیر کے روز صنعا کے سبعین اسکوائر پر جمع ہو کر یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کی شدید مذمت کی۔یمن کے مختلف علاقوں منجملہ صعدہ، عمران، حجہ، المحوریت، ذمار، تعز اور دیگر علاقوں سے لوگ صنعا میں جمع ہوئے تھے۔یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین صالح الصماد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کو جارحیت کا نشانہ بنانے والے، ان کے ملک پر قبضہ اور یمنی عوام میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ امریکہ کے براہ راست قبضے کی راہ ہموار کرسکیں - انھوں نے کہا کہ یمن پر جارحیت کی امریکہ براہ راست نگرانی کر رہا ہے اور خاص طور سے ساحلی علاقوں پر کی جانے والی جارحیت میں وہ شریک بھی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے