26 March 2018 - 13:58
News ID: 435423
فونت
یمنی فوج کے ایک با خبر ذرائع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز کے سات میزائلوں نے سعودی عرب کے اندر اپنے اہداف کو بالکل صحیح نشانہ بنایا ہے جبکہ سعودی عرب کا اینٹی میزائل سسٹم یمنی میزائلوں کو روکنے میں ناکام ہوگیا ہے۔
یمنی میزائل

رسا نیوز ایجنسی کی اسپوٹنک سے رپورٹ کے مطابق،  یمنی فوج کے ایک با خبر ذرائع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز کے میزائلوں نے سعودی عرب کے اندر اپنے اہداف کو بالکل صحیح نشانہ بنایا ہے جبکہ سعودی عرب کا اینٹی میزائل سسٹم یمنی میزائلوں کو روکنے میں ناکام ہوگیا ہے۔

یمنی فوجی ذرائع کے مطابق یمنی فورسز نے چوتھے سال کے آغاز میں سعودی عرب پر مہلک ضربیں وارد کی ہیں اور اس کی دس ممالک کے ہمراہ کھوکھلی طاقت کا پردہ چاک کردیا ہے۔

یمنی ذرائع کے مطابق یمنی میزائل یونٹ نے سعودی عرب کے تین ایئر پورٹس کو بھی نشانہ بنایا جن میں ریاض میں ملک خالد ايئر پورٹ، عسیر میں ابہا ایئر پورٹ اور جیزان ایئر پورٹ شامل ہیں۔ یمنی فورسز کے مطابق برکان ایچ 2 میزائل سے سعودی عرب کے اندر اہداف کو نشانہ بنایا گيا ہے۔

ذرائع‏ کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب  کے دارالحکومت ریاض میں ملک خالد ايئر پورٹ سمیت سات دیگر اہداف پر سات میزائل فائر کرکے چھوٹے شیطان سعودی عرب کو لرزہ براندام کردیا ہے۔ واضح رہے کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں چھوٹے شیطان سعودی عرب کو بڑے شیطان امریکہ کی بھی بھر پور حمایت حاصل ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬