28 March 2018 - 10:01
News ID: 435431
فونت
یورپ بالخصوص امریکہ کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے شام کے دارالحکومت دمشق پر راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ۸۵ افراد جاں بحق و زخمی ہوئے۔
 حملہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے کل رات کہا کہ دہشتگردوں نے شام کے دارالحکومت دمشق پر راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں  27 افرادجاں بحق اور58 زخمی ہوئے۔

روس کی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق مشرقی غوطہ میں تعینات دہشتگردوں نے کل دمشق کے رہائشی علاقے پر راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 27 عام شہری جاں بحق ہوئے۔

روس کی وزارت دفاع کے بیان  میں آیا ہے کہ مشرقی غوطہ کے 90 فیصد علاقے کو دہشتگردوں سے پاک وصاف کر دیا گیا ہے اور نقل مکانی کرنے والے دوبارہ اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬