27 March 2018 - 21:34
News ID: 435429
فونت
ملائیشیائی میڈیہ سینٹر کے پروفیسر :
ہیلپ یونیورسٹی کے میڈیا سٹڈیز کے پروفیسر نے کہا کہ کہ مغربی میڈیا اپنے مالکوں کی سیاسی خواہشات پر عمل کرتے ہوئے ایران کے خلاف منفی تاثرات کو ہوا دینے میں ملوث ہے۔
قمر الدین قمرالزمان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہیلپ یونیورسٹی کے میڈیا سٹڈیز کے پروفیسر 'قمر الدین قمرالزمان' نے نے کہا ہے کہ اکثر مغربی میڈیا بشمول بی بی سی اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف مسخ شدہ رپورٹ کرتے ہوئے پروپیگنڈہ مہم ملوث ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی میڈیا اپنے مالکوں کی سیاسی خواہشات پر عمل کرتے ہوئے ایران کے خلاف منفی تاثرات کو ہوا دینے میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا لاکھ اپنے آپ کو غیرجانبدرا ثابت کرے مگر وہ آخر اپنے مالکوں کی سیاسی خواہشات پر چلتے ہوئے انہی کے مقاصد کے مطابق طریقہ اپناتے ہیں۔

مسلمانوں کے خلاف مغربی میڈیا کی پروپیگنڈہ مہم کا ذکر کرتے ہوئے پروفیسر قمر الزمان نے کہا کہ مغربی میڈیا کی سیاسی سوچ کا مقصد اسلام کو مسخ کرنا ہے اور وہ اپنے مقاصد پانے کے لئے مسلمانوں کو انتہاپسند اور شدت پسند افراد دیکھاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک اپنے ملکوں اور اسلامی ممالک میں ہونے والے واقعات کو دیکھانے کے لئے دوہرہ معیار اپناتے ہیں۔ خبر اور ذرائع ابلاغ کے حوالے سے مغربی میڈیا مسلمانوں کے خلاف غیرقانونی اقدامات کے مرتکب ہیں۔

ملائیشیائی پروفیسر نے کہا کہ مغربی ممالک ہمیشہ ایران کو انتہاپسند، خطرناک اور دہشتگرد دیکھانے کی سازش میں ملوث رہا ہے مگر ان سے یہ پوچھا جائے کہ وہ کیوں یمن پر جارحیت کرنے والوں پر تنقید نہیں کرتے اور اس کا جواب یہ ہے کہ جارحیت کرنے والے امریکہ کے اتحادی ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬