27 March 2018 - 22:15
News ID: 435430
فونت
لبنان شیعہ اعلی اسلامی کونسل کے سربراہ نے بیان کیا ہے کہ حکومت اور سیاستداروں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور اس ملک کی ایک بالشت زمین یا ایک قطرہ پانی پر بھی قبضہ نہیں ہونے دینا چاہیئے ۔
آیت الله قبلان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان شیعہ اعلی اسلامی کونسل کے سربراہ آیت الله عبدالامیر قبلان نے اپنی ایک تقریر میں بیان کیا ہے کہ قومی اتحاد میں لبنان کی طاقت ہے کہ جو عوام ، فوج اور مزاحمتی محاذ کی طرف سے صیہونی حکومت اور د ہشتگردوں سے مقابلہ کے لئے تشکیل پاتا ہے ۔

انہوں نے لبنان کی حاکمیت کی حفاظت کی اپیل کرتے ہوئے کہا : لبنان میں کسی بھی طرح کی بیرونی حمایت ایک اضافی طاقت میں شمار ہوتا ہے کہ اس وجہ سے اس حاکمیت کے حق کی حفاظت ، ملک کی ثبات ، عالمی حمایت کے حصول کے لئے کوشش کریں تا کہ دشمن کی جارحیت سے حفاظت کی جائے ۔

لبنان شیعہ اعلی اسلامی کونسل کے سربراہ نے وضاحت کی : حکومت اپنے تمام دفاتر اور تنظیمیں جو ان کے زیر تحت فعالیت انجام دیتے ہیں وہ صیہونی حکومت کی مظالم کو عالمی محافل میں بیان کریں اور اس پر پڑے پردے کو ہٹائیں ، اور اس کی شدید مذمت کریں اور لبنانی عوام کے حق کے حصول کی تاکید کریں ۔

انہوں نے تاکید کی : سیاست داروں کو چاہیئے کہ ایک دوسرے کے ساتھ مشورہ و اتحاد کے ساتھ صیہونی حکومت کا مقابلہ کریں اور اس ملک کی ذرہ برابر بھی پانی اور زمین کا حصہ بھی غصب نہیں ہونے دیں ۔/۹۸۹/ف۹۷۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬