‫‫کیٹیگری‬ :
24 March 2018 - 13:08
News ID: 435405
فونت
حجت الاسلام ابوترابی فرد:
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خطیب جمعہ نے اندرونی پیداوار کے باکیفیت ہونے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ، قومی اقتصاد کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے حکومت سےمراد تنیوں قوا ہیں جنھیں قومی اقتصاد اور پیداوار پر زیادہ سے زیادہ توجہ مبذول کرنی چاہیے۔
حجت الاسلام و المسلمین سید محمد حسن ابو ترابی فرد

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اس ہفتہ نماز جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد حسن ابو ترابی فرد کی امامت میں منعقد ہوئی ۔

انہوں نے نماز جمعہ کے خطبوں میں  اندرونی پیداوار کے باکیفیت ہونے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قومی اقتصاد کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے حکومت سےمراد تنیوں قوا ہیں جنھیں قومی اقتصاد اور پیداوار پر زیادہ سے زیادہ توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

خطیب جمعہ نے قرآن مجید کی متعدد آیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی انسان کو پست مراتب سے اعلی مراتب کی طرف دعوت دیتا ہے۔ خطیب جمعہ نے انسانی زندگی کو حیوانی اور عقلانی زندگی میں تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ انسان عقلانی زندگی کے سائے میں قرآن مجید کے فیوض اور برکات سے راہنمائی اور ہدایت حاصل کرسکتا ہے۔ کیونکہ اسی صورت میں انسان کی عقل اس پر حاکم ہوگي اور وہ شہوانی خواہشات سے دورہ رہےگا۔

خطیب جمعہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے نئے سال کو" ایرانی سامان کی حمایت " کے نام سے موسوم کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی سامان کی حمایت کے سلسلے میں ایرانی حکومت اور عوام دونوں کی اہم ذمہ داری ہے اور حکومت کو اس سلسلے میں اپنا اہم کردار کو ادا کرنا چاہیے اور حکومت کو ملکی پیداوار کو باکیفیت بنانے اور اس سےملکی سطح پر استفادہ کے سلسلے میں اپنے بنیادی نقش کو ایفا کرنا چاہیے۔

خطیب جمعہ نے استقلال اور آزادی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ استقلال اور آزادی دونوں اللہ تعالی بہترین نعمتیں ہیں جنھیں ایرانی قوم نے قربانیاں پیش کرکے حاصل کیا ہے اور ہمیں ان کی بھر پور حفاظت کرنی چاہیے کیونکہ ۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬