رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے جنرل حسین اشتری سے ملاقات میں ایران پولیس کی خدمات کو سراہا ۔
انہوں نے کہا: اسلامی جمھوریہ ایران کی پولیس اور دنیا کی پولیس میں بنیادی فرق ہے ، دنیا میں ایران کے دشمن بہت زیادہ ہیں اس لئے ملک کی امنیت کے تامین میں پولیس کی ذمہ داریاں سنگین ہیں ۔
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے حجاب کے سلسلے میں دشمن کی جانب سے پھیلائے جانے والے شبھات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ایران میں پردہ کرنے پر کوئی بھی مجبور نہیں ہے کیوں کہ مجبوری ایک غیر عقلی کام ہے جبکہ پردہ عقل و منطق کے تحت ہے ۔
انہوں نے حجاب کی اہمیت میں قران کریم اور روایاتوں میں موجود آیات و روایات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: فقائے اسلام، حجاب پر متفق ہیں ، حجاب کو دیگر قانونین کی طرح دیکھا جائے ، حجاب کو زیرپا قرار دینا دیگر قوانین کو زیر پا قرار دینے کے مانند ہے ۔
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے حجاب کو اسلام کے مسلمہ احکامات اور اسلامی نشانیوں میں سے شمار کیا اور کہا : دشمن اس نشانی اور اس اسلامی حکم کو مٹا کر انقلاب اسلامی کو چوٹ پہونچانا چاہتا ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۸