24 March 2018 - 14:34
News ID: 435408
فونت
بھٹ شاہ میں اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے ۳۱ ویں سالانہ مرکزی کنونشن کے پہلے روز، شب شہداء کے عنوان سے پہلی نشست کا اہتمام کیا گیا ۔
 ۳۱ واں سالانہ مرکزی کنونشن

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھٹ شاہ میں‌ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے 31 ویں سالانہ مرکزی کنونشن کے پہلے روز شب شہداء کے عنوان سے پہلی نشست کا اہتمام کیا گیا ۔

شب شہداء سے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے فرزند برادر سید دانش نقوی ،علامہ عرفان عامر،دانشور معظم غلام رضا جعفری ،برادر فضل حسین اصغرینے خطاب کیا ۔

 سید دانش نقوی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اصغریہ تنظیم ایک ایسے شہید کے نام سے منصوب ہے جو خود چھ ماہ کا تھا لیکن اس نے کربلا میں یزیدی لشکر کو شکست دی  پیغام کربلا اور پیغام حسین ؑ ہمیں صرف کتابوں سے نہیں ملا بلکہ ان کرداروں سے بھی ملتا ہے جو مولا حسین کے نقش قدم  پر چل کے حسینی کردار کو ثابت کیا۔

انجینئر غلام رضا جعفری نے اپنی تقریر میں کہا کہ لبیک یاحسین ؑ کا مطلب ہے کہ ہم ہر وقت مولا کیلئے حاضر ہیں ،شہداء کے فکر کو زندہ کرنا ہی شب شہداء ہے لوگ سمجھتے ہیں شہادت موت کا نام ہےجبکہ آئمہ فرماتے ہیں شہادت زندگی کا نام ہےشہید کے خون سے ملت بیدار ہوتی ہے۔

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر  فضل حسین اصغری نے یہ کہتے ہوئے کہ شہادت اس کے نصیب میں ہوتی ہےجن کے اعمال میں وزن ہوتا ہے تاکید کی کہ شہادت سے افضل کوئی موت نہیں ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۲۱

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬