صاحب عریقات :
فلسطینی تنظیم فتح کے رہنما نے کہا ہے کہ امریکی حکومت عالمی امن و سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔
رسا ںیوز ایجنسی کی العالم سے رپورٹ کے مطابق، فلسطینی تنظیم فتح کے رہنما صاحب عریقات نے کہا ہے کہ امریکی حکومت عالمی امن و سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکی حکومت عالمی حقوق کے نظام کو برباد کررہی ہے جس کے نتیجے میں اسے دنیا میں تنہائی کا سامنا کرنا پڑےگا۔
صاحب عریقات نے امریکہ کی طرف سے اسرائیل کے حق میں ووٹ نہ دینے والے ممالک کے خلاف اقدام ، ان کی امداد روکنے اور ان پر پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی اکیسویں صدی میں ایسی رفتار شرم آور اور معاندانہ ہے۔
اس نے کہا کہ امریکہ کی یہ رفتار ہمیں 20ویں صدی کی استعماری طاقتوں کی یاد دلاتی ہے جو دوسری قوموں کو طاقت کے زور پر دبانا چاہتی تھیں لیکن انیھں اس میں شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے