حجت الاسلام و المسلمین فرحزاد:
سرزمین ایران کے مشھور مقرر حجت الاسلام و المسلمین فرحزاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ صبر سے انسان کے ایمان کو استحکام ملتا ہے مجتهده محترمہ امین(ره) کی زندگی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: انسان ، صبر سے انسان کو تحصیل علم ، درس و تدریس ، ملازمت ، ازدواجی زندگی اور بچوں کی تربیت کے میدان میں کامیابی مل سکتی ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور مقرر حجت الاسلام والمسلمین حبیب الله فرحزاد نے اپنے درس اخلاق کی نشست میں جو جامعه الزهرا(سلام الله علیها) میں زیر تعلیم طالبات کی شرکت میں بیداری ایڈوٹیریم میں منعقد ہوا، کہا : میری گفتگو صبر کے سلسلہ میں ہے ، قران کریم میں سو بار سے زیادہ لفظ صبر آیا ہے ، اور بیس بار سے زیادہ صبر کی تلقین کی گئی ہے ۔
حوزه علمیہ قم کے معلم اخلاق نے بیان کیا: ایمان اور صبر ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ ہیں ، حقائق پر ثابت قدم رہنا ، حق کے راستہ پر استقامت، گناہوں سے دوری ، مصیتوں میں گرفتاری ، سختیوں اور مشکلات کا مقابلہ، ان تمام کے لئے صبر کی ضرورت ہے ۔/۹۸۸/ ن979
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے