‫‫کیٹیگری‬ :
21 March 2018 - 17:41
News ID: 435389
فونت
حیدر العبادی:
عراق کے وزیر اعظم نے اپنے ملک کے پارلیمانی انتخابات کے موقع پر داعش دہشت گردوں کے ممکنہ حملوں کی بابت خبردار کیا ہے۔
حیدر العبادی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی حکومت نے گزشتہ سال دسمبر میں ملک میں داعش کی نام نہاد خلافت کے خاتمے کا اعلان کیا تھا تاہم باقی ماندہ دہشت گرد عناصر، وقفے وقفے سے مختلف علاقوں میں حملے کرتے رہتے ہیں۔

عراقی ذرائع کے مطابق وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ پارلیمانی انتخابات سے قبل ملک میں داعش کے بچے کچے عناصر کی جانب سے دہشت گردی کا خدشہ ہے تاہم ملک کے سیکورٹی ادارے پوری طرح سے چوکس ہیں۔

 وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں کسی بھی قسم کے بیرونی دباؤ اور مداخلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

عراقی وزیراعظم نے کہا کہ عراق میں بیرونی سرمایہ کاروں کا وجود بغداد پر عالمی برادری کے اعتماد کا ثبوت ہے اور عراق پر عالمی برادری کے اعتماد کا تمام میدانوں میں مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔

 دوسری جانب عراق کی وزارت خارجہ  کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں عوامی رضاکار فورس کے بارے میں متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت کے بیان کو اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے عراق کی عوامی رضا کار فورس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے قطر سے مالی امداد حاصل کرنے کا الزام لگایا ہے۔

 عراق کی وزارت خارجہ کے ترجمان  احمد محجوب کے جاری کردہ بیان میں انور قرقاش کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ رضاکار فورس حشد الشعبی کے خلاف اس قسم کے بے بنیاد بیانات سے دونوں ملکوں کے تعلقات بری طرح سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس ملک کی سیکورٹی فورس کا حصہ ہے جس کے قیام کی عراقی پارلیمنٹ نے منظوری دی ہے اور وہ ملک کے کمانڈر انچیف کی نگرانی میں کام کرتی ہے۔

 عراق کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عوامی رضاکار فورس کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس نے خطے کے لیے خطرہ بن جانے والے دہشت گرد گروہ داعش کی نابودی میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬