رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله وحید خراسانی سے قم کے گورنر سید مهدی صادقی نے ملاقات کی اور اس شہر کی فعالیت کے سلسلہ میں گفتگو کی ۔
حضرت آیت الله وحید خراسانی نے اس ملاقات میں اس بیان کے ساتھ کہ قم المقدس تشییع کا مرکز ہے بیان کیا : اس شہر کے حکام کو اس شہر میں خدمت کرنے کی ایک عظیم نعمت حاصل ہوئی ہے ، لہذا اس موقع سے استفادہ کرنے میں کوتاہی نہ کریں ۔
انہوں نے مذہب شیعہ کے شعائر کو زندہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے وضاحت کی : آئمہ اطہار علیہم السلام کی ایام ولادت اور شہادت کی مناسبت سے خصوصی تقاریب منعقد کرنے کی کوشش کی جائے اور اس شہر کے تقدس کی حفاظت کی جائے ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے قرآن کریم کی تلاوت کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : حکام و ذمہ داران اپنی ذمہ داریوں کو انجام دینے کے ساتھ ساتھ خداوند عالم اور امام زمانہ عج سے بھی توسل حاصل کریں ۔/۹۸۹/ف۹۷۸/