‫‫کیٹیگری‬ :
10 April 2018 - 10:14
News ID: 435524
فونت
آیت الله وحید خراسانی :
حضرت آیت الله وحید خراسانی نے اس بیان کے ساتھ کہ ایران کا مقدس شہر قم شیعوں کا مرکز ہے بیان کیا : اس شہر کے حکام کے نصیب میں اس شہر میں خدمت کرنے کی ایک عظیم نعمت میسر ہوئی ہے جس کا شکر ادا کرنا چاہیئے ۔
آیت الله وحید خراسانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله  وحید خراسانی سے قم کے گورنر سید مهدی صادقی نے ملاقات کی اور اس شہر کی فعالیت کے سلسلہ میں گفتگو کی ۔

حضرت آیت الله وحید خراسانی نے اس ملاقات میں اس بیان کے ساتھ کہ قم المقدس تشییع کا مرکز ہے بیان کیا : اس شہر کے حکام کو اس شہر میں خدمت کرنے کی ایک عظیم نعمت حاصل ہوئی ہے ، لہذا اس موقع سے استفادہ کرنے میں کوتاہی نہ کریں ۔

انہوں نے مذہب شیعہ کے شعائر کو زندہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے وضاحت کی : آئمہ اطہار علیہم السلام کی ایام ولادت اور شہادت کی مناسبت سے خصوصی تقاریب منعقد کرنے کی کوشش کی جائے اور اس شہر کے تقدس کی حفاظت کی جائے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے قرآن کریم کی تلاوت کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : حکام و ذمہ داران اپنی ذمہ داریوں کو انجام دینے کے ساتھ ساتھ خداوند عالم اور امام زمانہ عج سے بھی توسل حاصل کریں ۔/۹۸۹/ف۹۷۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬