رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ کے مشہور و معروف استاد حجت الاسلام والمسلمین حسین انصاریان نے اپنی ایک تقریر میں بیان کیا : صریح و واضح آیات الہی کے مطابق پیغمبروں کی سب اہم ذمہ داری دین کو پہوچانا تھا ۔
انہوں نے وضاحت کی : پیغمبران و انبیاء الہی جانتے تھے کہ عوام کے عقیدہ ، افکار ، نظریہ ، عادات و رسومات کے مقابلہ میں کھڑے ہونے سے سخنی و مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن اس کے با وجود دین الہی کی تبلیغ میں مشغول رہے اور اپنی الہی ذمہ داری کو دل و جان سے انجام دیا ۔
حجت الاسلام والمسلمین انصاریان نے اس بیان کے ساتھ کہ خداوند عالم نے تمام انسانوں کے لئے ذمہ داری معین کی ہے تا کہ اس پر عمل کرنے کے ذریعہ کامیاب ہوں بیان کیا : خداوند عالم نے کسی بھی انسان کو اس کی قوت و طاقت سے زیادہ ذمہ داری نہیں دی ہے مثال کے طور پر زکات خداوند عالم کی طرف سے واجب حکم میں سے ہے لیکن جب تک انسان اس کی ضروری شرط حاصل نہ کر لے اس پر اس حکم کو انجام دینا واجب نہیں ہے اسی بنا پر قیامت کے روز اس سے سوال نہیں کیا جائے گا ۔
حوزہ علمیہ کے استاد نے زبان کی حفاظت خداوند عالم کے احکام میں سے جانا ہے اور اظہار کیا : خداوند عالم انسان کو زبان دی ہے تا کہ اس سے صحیح راہ میں استفادہ کرے اس وجہ سے اس کا خیال رکھنا چاہیئے تا کہ غیبت ، برا کہنا ، تہمت لگانا اور جھوٹ کے ذریعہ گناہ میں مبتلی نہ ہو جائے ۔/۹۸۹/ف۹۷۶/