‫‫کیٹیگری‬ :
15 April 2018 - 15:12
News ID: 435574
فونت
حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی :
آستان قدس رضوی کے محترم متولی نے کہا : آج دشمن ایٹمی بمبوں کا بہانہ بنا رہا ہے،یہ بہانے تراشی مایوسی کی وجہ سے ہے جس کی اہم دلیل امریکہ کے مدّ مقابل متحدہ اسلامی استقامتی محاذ کی تشکیل ہے۔
سید ابراہیم رئیسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ خراسان کے اہلسنت اور شیعہ علماء کی موجودگی میں مشہد کی شہید بہشتی یونیورسٹی میں سفیران ہدایتنامی عظیم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: نبی مکرم اسلام(ص) کا مبعوث ہونا حضرت حق کے اہم ترین جلووں میں سے ایک ہے،پورا جہان، آئمہ اطہار اور رہبران سب پروردگار کے جلوے ہیں ،لیکن بعثت  تجلی اعظم ہے۔

انہوں نے اس بات پر کہ بعثت پروردگار کی تجلی اعظم ہے ، وضاحت دیتے ہوئے کہا: انسان کی تربیت بعثت کا محورو موضوع ہے،ایسی تربیت جس سے انسان کے بہترین نفسانی تمایلات کو زندہ کیا جاتا ہے۔

مجلس خبرگان رہبری نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا: تعلیم و تزکیہ،معاشرہ کا دینی تربیت و تزکیہ پر قیام،دینی تعلیمات اور دین کی بنیاد پر حکومت کی تشکیل جیسی چیزیں دین کے اغراض و مقاصد میں سے ہیں۔

انہوں نے بتایا: علماء؛ دین اور دینی تعلیمات کی بنیاد پر معاشرہ کو تشکیل دینے میں انبیاء کے وارث ہیں ، جو کہ ایک اہم ذمہ داری ہے۔

ریاستی مصلحتوں کو تشخیص دینے والی کونسل کے اعلیٰ رکن نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج مدرسوں اور دانشوروں کو خاص طور پر دینی علوم کے دانشور حضرات کے لئے جو چیز خطرہ ہے وہ سکولریزم الحادی نہیں ہے ، کیونکہ ان مراکز کی اساس اور بنیاد توحید پر استوار ہے، انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا: ہرگز جھوٹے صوفیانہ عقائد ان مراکز کے لئے خطرہ نہیں ہیں کیونکہ یہ مراکز ان چیزوں سے بے نیاز ہیں۔

انہوں نے بتایا: آج سماجی و معاشرتی سکولرزم خطرہ ہے جو دین کو ایک ذاتی،فردی اور خصوصی عمل کے طور پر متعارف کرواتا ہے اور دین کو عصر حاضر کی زندگی میں ناتوان جانتا ہے ؛ یہ سکولاریزم دین اور دینی تعلیمات کے لئے خطرہ ہے۔

آستان قدس رضوی کے محترم متولی نے گفتگوکو جاری رکھتے ہوئے کہا: بعض اوقات کچھ افراد علماء کے لباس میں رہ کر ایسی باتیں کرتے ہیں کہ کیا دین عصر حاضر کے انسان کی تمام ضروریات کو پورا کر سکتا ہے؟ یہ ایک خطرہ ہے۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے دوسرے حصے میں کہا کہ بعثت آج کی بشریت کی اہم ضرورت ہے ،ان کا کہنا تھا: آج بھی پیغمبرگرامی (ص)  قولولا الہ الا اللہ تفلحوا کی آواز دے رہا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین رئیسی نے بتایا: آج بھی بعثت وجود رکھتی ہے ؛ نہ یہ کہ بعثت فقط گذشتہ میں تھی اور آج ہم فقط اس بعثت کی یاد مناتے ہیں؛ بعثت ہر روز اور ہر سال آج کی بشریت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے زیادہ معاشرے کو بعثت کی ضرورت ہے،آج بھی پیغمبر گرامی اسلام(ص) کی بعثت انسانوں کو خدا پرستی، توحید اور ہرقسم کی برائیوں سے دوری کی دعوت کر رہی ہے؛یہ دعوت بشریت کے لئے زندہ ہے۔

مجلس خبرگان رہبری نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا: انسانی معاشرہ آج ہر دور سے زیادہ ایسے بابصیرت علماء اور دانشوروں کی جو روحانیت و عقلانیت سے معاشرے کو اخلاق،نئی فکر،انقلابی اور جہادی نظر اور انسانوں کی مشکلات کو حل کرنے کی جانب لے جائے ضرورت ہے۔

جس طرح دشمنوں نے پیغمبر گرامی اسلام(ص) کے مدّمقابل قیام کیا تاکہ اسلام کا پیغام بشریت تک نہ پہنچے ، آج اسلام کے پیغام کے مقابلے میں صف بنا کر کھڑے ہیں ، انہوں نے بتایا: جنگ احزاب میں کافروں،منافقوں مشرکوں اور ضعیف الایمان افراد نے اکھٹا ہوکر پیغمبر گرامی اسلام(ص) کو شکست دینا چاہئے لیکن کامیاب نہ ہوئے اور آج استکبار نئے تفکرات اور نئے دین کی ایجاد کے ذریعے مسلمانوں کی صفوں میں اختلاف ڈالنا چاہتا ہے۔

انہوںایزم رکھنے ، ٹیکنالوجی سے لیس ہونے اوروسیع میڈیا کی طاقتوں کو ماڈرن جاہلیت کی تین خصوصیات جانتے ہوئے کہا: آج دور سے زیادہ اتحاد و یکجہتی ،بصیرت اور بصیرت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین رئیسی نے بتایا: دشمن تکفیری ٹولوں اور فتنوں کے ذریعہ چاہتا ہے کہ شریعت اسلامی تشکیل نہ ہو۔

انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: آج دشمن ایٹمی بمبوں کا بہانہ بنا رہا ہے اور یہ بہانے مایوسی کی وجہ سےہے اور اس مایوسی کی وجہ دشمن کے مقابلے میں متحدہ محاذ کی تشکیل ہے۔

آستان قدس رضوی کے محترم متولی کا کہنا تھا کہ آج صہہیونیت کے ایجاد کئے ہوئے داعشی اور تکفیری جریانات کے مدّ مقابل پوری امت مسلمہ متحد ہو چکی ہے،متحدہ محاذ جس میں مختلف ممالک اور مختلف لب ولہجہ رکھنے والے شیعہ و سنی مسلمان استکبار کے مقابل میں اکھٹے ہوچکے ہیں ، اس چیز نے دشمنوں کو مایوس کر دیا ہے اور اس وجہ سے سیاست کے میدان میں جو چیز دیکھنے میں آ رہی ہے یہ ان کی نا امیدی اور مایوسی کی وجہ سے ہے۔

آخر میں انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا: بعثت دین اور دینی تعلیمات بشریت کی نجات کا بہترین نسخہ ہیں،دین عصر حاضر کے انسان کی زندگی کی تمام ضروریات کو مغربی یا مشرقی نسخوں سے بے نیاز ہو کر پورا کر سکتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬