ایرانی پارلیمنٹ میں ثاقتی کمیشن کے ترجمان حجت الاسلام احد آزادی خواه نے رسا نیوز ایجنسی کے پارلیمنٹ رپورٹر سے گفتگو میں " شام کے حالات اور اسلامی کانفرنس تنظیم کی غفلت " کی جانب اشارہ کرتے ہوئے عالم اسلام کو اتحاد و یکجہتی کی دعوت دی اور کہا: دینی اور مذھبی موقف شام کے مسائل کو حل کو کرنے میں مددگار ہے ۔
انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ اگر علمائے اسلام، اسلامی کانفرنس تنظیم کی صورت میں سرگرم عمل رہیں تو یقینا اور امریکا اور اس کے اتحادی اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوں گے کہا: اگر اسلامی کانفرنس تنظیم ، اسلامی دنیا کے سود میں مناسب موقف اپنائے تو مسلمانوں کا قتل عام بند ہوجائے گا ۔
حجت الاسلام آزادی خواه مزید کہا: اگر امسال حج کے موقع پر شام پر حملہ وروں کے سلسلے میں مناسب موقف اپنایا جائے تو رھبر معظم انقلاب کے بیان کے مطابق ہر دور سے زیادہ ان تینوں ممالک کی جنایتیں دنیا پر عیاں اور واضح ہوں گی ۔
انہوں نے شام پر امریکی حملے پر عالمی معاشرہ کی خاموشی پر اظھار افسوس کیا اور کہا: ہمیں اس خاموشی کی امید تھی کیوں کہ ابھی تک یہی دیکھنے کو ملا ہے ./۹۸۸/ ن ۹۷۸